19 دسمبر، 2012، 11:25 AM

رواں سال پاکستان میں 7 اور دنیا میں 67 صحافی ہلاک

رواں سال پاکستان  میں 7 اور دنیا میں 67 صحافی ہلاک

مہر نیوز/ 19 دسمبر/ 2012ء: صحافیوں کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں 67 صحافی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں 7 صحافی مارے گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں 67 صحافی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں 7 صحافی مارے گئے ہیں۔تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ اس سال سب سے زیادہ ہلاکتیں شام میں ہوئیں، جبکہ صومالیہ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر رہا۔ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ میں رواں سال 12 صحافی ہلاک ہوئے۔ کمیٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پچھلے 20 برسوں میں دنیا بھر میں 962 صحافی ہلاک ہوئے، اس عرصے میں پاکستان میں 48 صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ہلاک ہوئے، 15 صحافی ایسے ہیں جن کی ہلاکت کے محرکات کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ 2012ء میں ہلاک ہونے والے 7 صحافیوں کی ہلاکت کے محرکات معلوم ہیں۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے 40 فیصد صحافی اخبارات کے رپورٹر تھے، 35 فیصد براڈکاسٹ رپورٹر جبکہ 15 فیصد فوٹوگرافر تھے۔ 20 سال کے دوران صحافیوں کیلئے بدترین ملک عراق رہا ہے جہاں 151 صحافی ہلاک ہوئے۔

News ID 1770320

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha